۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سامرا میں تصحیح تلاوت قرآن مہم

حوزہ/ شہادت امام حسن عسکری (ع) کی مناسبت سے حرم عسکریین کے اطراف میں زائرین کی قرآت کو درست کرنے کے حوالے سے اسٹال لگایے گیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ مقدس عسکری اور آستانہ مقدس حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے تعاون سے قرآٹ کی درستگی کی کاوش شهادت امام حسن عسکری (ع) کے ایام میں سامرا میں کی گیی ہے۔

شیخ جواد النصراوی جو حرم حضرت ابوالفضل العباس (ع) میں قرآنی أمور کے سربراہ ہے انکا کہنا تھا کہ شھات امام حسن عسکری کے حوالے سے اس مہم کو شروع کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا: سامرا کے اطراف میں اس حوالے سے مختلف اسٹینشز قایم کیے گیے ہیں جہاں ماہرین زائرین کی نماز اور قرآت کو درست کرنے کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے پر مامور ہیں۔

شیخ جواد النصراوی کا کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں مقدس آستانوں کے تعاون سے انیس ماہرین اور اساتذہ ان اسٹیشنز پر موجود ہیں اور اربعین کی کاوش کے بعد سامرا میں اس سلسلے کو شروع کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی خدمت کے ساتھ انکو سروسز فراہم کرسکے۔

امام حسن عسکری (ع) ۸ ربیع‌الاول سال ۲۶۰ قمری، کو 28 سال کی عمر میں عراق کے شھر سامرا میں شہید کردیے گیے اور انکو انک والد گرامی کے ہمراہ ایک ہی مزار میں دفن کردیے گیے، ان دونوں امام کے حرم یا روضے کو حرمین عسکریین کہا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .